سکھر میں مہرالدین کھیڑو کا چچازاد بھائیوں کے خلاف احتجاج
“دو ہزار اسکوائر فٹ پر زبردستی قبضہ، جھوٹے مقدمات میں پھنسایا”
سکھر (بیورورپورٹ)ضلع خیرپور کے علاقے المدینہ کالونی، سول اسپتال کے رہائشی مہرالدین صدام کھیڑو نے سکھر میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چچازاد بھائیوں ہدایت اللہ کھیڑو اور نصراللہ کھیڑو نے ان پر جھوٹے مقدمات درج کروا کر جیل بھجوا دیا، اور بعد ازاں ان کی 2000 اسکوائر فٹ جگہ پر زبردستی قبضہ کر لیا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ جب اس نے قبضہ شدہ جگہ واپس مانگی تو چچازاد بھائیوں نے دوبارہ جھوٹے مقدمات درج کروانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا: “ان دھمکیوں کی وجہ سے میری اور میرے اہل خانہ کی زندگی خطرے میں ہے۔ مختلف مقامات پر چچاؤں کے خلاف آواز بلند کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس پر مجبور ہو کر میں سکھر پہنچا ہوں۔”مہرالدین کھیڑو نے وزیراعلیٰ سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی خیرپور، سیشن جج خیرپور اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ کرنے والے چچازاد بھائیوں ہدایت اللہ اور نصراللہ کھیڑو کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کا قبضہ شدہ گھر واپس دلایا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا: “میں اپنے بچوں کے ساتھ اپنے گھر میں عزت کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں، برائے کرم انصاف فراہم کیا جائے۔”