9

سکھر میں شدید گرمی، شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی اور لیموں پانی کا کیمپ قائم

سکھر میں شدید گرمی، شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی اور لیموں پانی کا کیمپ قائم

سکھر (خبر نامہ)سکھر شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن سکھر اور ریسکیو 1122 نے گھنٹہ گھر چوک پر شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی کیمپ قائم کر دیا ہے۔کیمپ میں شہریوں کو مفت ٹھنڈا پانی اور لیموں پانی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن اور ریسکیو 1122 کے عملے نے گرمی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے شہریوں میں آگاہی بھی کی۔شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق کیمپ پر ایم فاروق مہر، ڈی آر / شفٹ انچارج کی نگرانی میں 5 ریسکیور تعینات کیے گئے ہیں، جو شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی الرٹ ہیں۔شہریوں نے میونسپل کارپوریشن اور ریسکیو 1122 کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمت کا بہترین عمل قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں