11

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ایس ایس پی نوابشاہ کے ھمراہ ڈسٹرکٹ نوابشاہ سٹی تھانہ اے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ایس ایس پی نوابشاہ کے ھمراہ ڈسٹرکٹ نوابشاہ سٹی تھانہ اے سیکشن کا دورہ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن نے تھانوں کی تزئین و آرائش اور مجموعی ماحول کی بہتری کے حوالے سے سٹی اے سیکشن تھانہ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے تھانے کی عمارت، صفائی ستھرائی، ریکارڈ روم، حوالات اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تھانے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور شہریوں کو بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اس موقع پر کہا کہ تھانے عوام کے لیے انصاف کی پہلی سیڑھی ہیں، لہٰذا ان کی حالت بہتر بنانا اور انہیں عوام دوست بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ صفائی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔انہوں نے جاری تزئین و آرائش کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کو جلد مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔آخر میں ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے تھانے کے عملے سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، جبکہ فرائض کی انجام دہی میں بہتری لانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں