نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر اور کمشنر شھمیر خان بھٹو کی سندھ پنک گیمز کے حوالے سے میڈیا بریفنگ سندھ پنک گیمز کی افتتاحی تقریب 8 مئی کو شہید بینظیرآباد میں منعقد ہوگی۔ سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر سندھ پنک گیمز کا افتتاح خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کریں گی۔ کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسر اور کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شھمیر خان بھٹو نے شہید بینظیرآباد میں منعقد ہونے والی سندھ پنک گیمز 2026 کے حوالے سے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر نے کہا کہ شہید بینظیرآباد کی میزبانی میں سندھ پنک گیمز 8 سے 10 مئی تک منعقد ہوں گی، جن میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے جبکہ ان گیمز کا افتتاح 8 مئی کو خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے شہید بینظیرآباد میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پہلی مرتبہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے بڑے پیمانے پر سندھ پنک گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صوبے کی بچیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے لانا اور انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پنک گیمز خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر اس سال سندھ گیمز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا، جس کے باعث سندھ پنک گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیرآباد میں کھیلوں کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ان گیمز کا مقصد بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کھیل کی جانب سے سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ بچوں کو اسکالرشپ دی جا رہی ہے۔کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شھمیر خان بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سندھ پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، رہائش، ٹرانسپورٹ، صفائی اور میڈیکل سہولیات سمیت تمام شعبوں میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں اور مہمانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنک گیمز کے حوالے سے شہر میں صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ شہید بینظیرآباد کی میزبانی میں سندھ پنک گیمز کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے اور کوشش کی جائے گی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ گیمز کے دوران کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت، نواب شاہ پریس کلب کے صدر محمد انور شیخ، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، جنرل سیکریٹری مشرف علی بھٹی اور دیگر صحافی بھی موجود تھے قبل ازیں سندھ پنک گیمز کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے کمشنر شھمیر خان بھٹو کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کو گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر، ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن، ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی، ایس ایس پی ثمیر نور چنہ، ایڈیشنل کمشنر سید عمار حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]