16

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے منشیات فروشوں کی

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے اور منشیات میں ملوث ڈویژن رینج کے 23 پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل (سسپینڈ) کر دیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں 7 پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع شہید بینظیر آباد (نوابشاہ) سے ہے، 10 پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع سانگھڑ سے ہے، جبکہ 4 پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز سے ہے۔نوابشاہ میں معطل ہونے والے پولیس اہلکاروں میں اللہ بخش جلبانی، اللہ داد زرداری، سجاد زرداری، محبوب علی چانڈیو، کاشف علی کورائی، اشرف علی کورائی اور شوکت علی لانگاہ شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع شہید بینظیر آباد سے ہے۔ضلع سانگھڑ کے ایس ایچ او سرہاری محمد یاسین سولنگی سمیت بخشل خان ملاح، مٹھل کیریو، اللہ دونو خاصخیلی، غلام رسول راجڑ، عمران علی اجن، راڑو بھیل، محمد شمن راجپوت، شاہد علی، راشد بشیر اور شمس شر شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع سانگھڑ سے ہے۔ ضلع نوشہرو فیروز کے ایس ایچ او مہراب پور اشفاق احمد شر، ثقلین علی سیال، ایاز علی زرداری، زاہد علی لاشاری اور غلام معروف چانگ شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز سے ہے۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ کسی بھی منشیات فروش یا ان کا ساتھ دینے والوں کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں