جھنگ: 13 سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتہ، اہل خانہ میں تشویش کی لہر،عوام سے مدد کی اپیل
جھنگ ( ) جھنگ کے نواحی علاقہ شادباد کالونی نزد شکر گنج ملز ٹوبہ روڈ کے قریب سے ایک کم عمر لڑکا پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے، جس کے باعث اہل خانہ سخت پریشانی اور ذہنی کرب کا شکار ہیں، تفصیلات کے مطابق روہیل احمد نامی لڑکا، جس کی عمر تقریباً 13 سے 14 سال بتائی جاتی ہے، 2مئی2026 بروز ہفتہ کی صبح شاد باد کالونی نزد جامعہ معہد الفقیر الاسلامی کے قریب سے لاپتہ ہو گیا۔ بچے کی رنگت گندمی ہے اور اس کے پاس ایک مہرون رنگ کا بیگ بھی موجود تھا۔ اہل خانہ کے مطابق بیگ میں تین جوڑے کپڑے اور دو رومال موجود تھے۔ جو اس کی پہچان میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کر رکھی ہے اور قریبی رشتہ داروں و دوستوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا اورناہی اب تک کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئی۔متاثرہ خاندان نے اہل علاقہ اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بچے کے بارے میں کوئی معلومات ہو یا وہ کہیں نظر آئے تو فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر اطلاع دیں:0315-9292048، 0323-0833586تاکہ بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا جا سکے ، اہل خانہ نے عوام اور شہریوں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ بچہ بحفاظت اپنے گھر پہنچ سکے۔