5

مولانا ادریس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔محمود خان

مولانا ادریس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔محمود خان

صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔سابق وزیر اعلی و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز محمود خان نے چارسدہ میں فائرنگ کے واقعے میں ممتاز عالمِ دین مولانا محمد ادریس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا محمد ادریس کی شہادت ایک دلخراش سانحہ ہے جو صوبے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو درجاتِ بلند عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔سابق وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہےاور اگر فوری مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو ایسے واقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں