9

چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مولانا محمد ادريس پر ہونے والے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت۔

چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مولانا محمد ادريس پر ہونے والے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت۔

مولانا محمد ادریس کی شہادت سے ملک ایک جید عالم سے محروم ہو گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ممتاز عالمِ دین مولانا محمد ادریس پر ہونے والے بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا محمد ادریس کی دینی و علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی شہادت سے ملک ایک جید عالم سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے معاشرے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں