چشتیاں شریف
پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں بالخصوص پاکستان کرکٹ بورڈ ایڈمنسٹریشن میڈیا قانون نافذ کرنے والے ادارے چاروں صوبوں کی پولیس ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشنز اور شائقین کرکٹ مبارکباد کے مستحق ہیں پاکستان میں کھیلوں کا فروغ اور کھیلوں کا کامیاب انعقاد ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں پر عالمی ٹیمیں عالمی شخصیات اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتے ہیں بلخصوص پشاور زلمی کے تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شاندار ترین کامیابی حاصل کی
خیالات کا اظہار سابق چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل سنیٹر ظفر اقبال چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل نے کہا جن قوموں کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں ان قوموں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیل صحت اور تندرستی کے لیے انتہائی مفید ہیں کھیلوں کے فروغ سے معاشرے کی مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جہاں کھلاڑی کھیل کے ذریعے ورزش کرتے ہیں وہیں شائقین پرجوش انداز میں ولولے کے ساتھ صحت افزا لمحات سے محظوظ ہوتے ہیں پاکستان کے مخالفین پاکستان میں دہشت گردی اور بدامنی کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو غیر محفوظ ملک ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں پاکستان سپر لیگ کے شاندار انعقاد بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد اور ٹورنامنٹ کے شاندار اختتام نے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا اور ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے کہا پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پاکستانی حکومت اور اداروں کا بہترین کارنامہ ہے پوری پاکستانی قوم پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر خوشی کے شادیانے بجا رہی ہے بہت جلد فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے منتظمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کریں گے اور ضلع بہاولنگر کی عوام کی طرف سے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا پاکستان رب ذوالجلال نے ہمیشہ قائم رکھنے کے لیے بنایا ہے پوری پاکستانی قوم اپنے قانون نافذ کرنے والے ملکی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
*حضرت امام زین العابدین علیہ سلام کا خطبہ مسجد اموی دمشق*
امریکا ایران جنگ بندی ہوچکی، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وزیراعظم
امریکا ایران جنگ بندی ہوچکی، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وزیراعظم
پاکستان اور ترکیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ترک صدر
ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر قانون