17

وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ممتاز عالم دین مولانا ادریس کی شہادت پر اظہار افسوس۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ممتاز عالم دین مولانا ادریس کی شہادت پر اظہار افسوس۔

مشکل کی اس گھڑی میں ہم شہید کے لواحقین کے ساتھ شریک ہیں۔وزیر اعلی سہیل آفریدی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا چارسدہ فائرنگ واقعے میں ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس کی شہادت کا نوٹس، واقعے کی شدید مذمت،وزیر اعلٰی کی پولیس حکام سے رپورٹ طلب، شہید کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا”مولانا محمد ادریس کی شہادت کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ ہوا، یہ ایک نہایت افسوسناک واقعہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم شہید کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ متاثرہ خاندان کے غم میں پوری قوم ان کے ساتھ شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں