18

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی قیادت میں معرکۂ حق آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی۔ ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے معرکۂ حق آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے نواب شاہ پریس کلب تک ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ریلی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ معرکۂ حق آپریشن بنیانِ مرصوص قومی اتحاد، جرات اور عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں سے ملک کا دفاع یقینی بنایا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلی کا مقصد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا ہے کیونکہ افواج پاکستان کی جانب سے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کو تاریخی شکست دی ہے جس کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہےانہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن، ڈی ایس پی پولیس درتابش، ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن نثار احمد بروہی، اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذوالفقار رند، مختیار کار محمد اکرم کنبھر، اسد علی میمن، ریسکیو آفیسر ذیشان زرداری کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران، مختلف محکموں کے نمائندگان، طلبہ، اساتذہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں