31

مولانا ادریس کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں۔اکرام الدین

مولانا ادریس کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں۔اکرام الدین

صوبائی حکومت مولانا محمد ادریس کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔چیف ایگزیکٹو

اٹلی(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ایسے قابل علماء کی شہادت بہت بڑی تباہی ہے جو قابل افسوس ہے خیبرپختونخوا عوام ایک بہترین اور قابل عالم دین سے محروم ہو گئے انہوں نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت، انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس مولانا ادریس کےقتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنا دیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں