24

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ی بروہی برادری کے نوجوان اور شیرازی برادران سے گہری محبت رکھنے والے سردار شاہد حسین بروہی نے

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ی بروہی برادری کے نوجوان اور شیرازی برادران سے گہری محبت رکھنے والے سردار شاہد حسین بروہی نے کہا ہے کہ شیرازی گروپ کے سربراہ الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے ہم سے بچھڑنے کو کافی عرصہ گزر چکا ہے، مگر وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہم ان سے ویسی ہی محبت کرتے ہیں جیسی پہلے کیا کرتے تھے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی ہم سے جدا ہی نہیں ہوئے، ان کی کمی صدیوں تک پوری نہیں ہو سکے گی، ان کی دی ہوئی محبتیں آج بھی ہمیں ان کی یاد دلاتی ہیں۔سردار شاہد حسین بروہی نے کہا کہ الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی جیسے لوگ سیاست میں کم ہی ملتے ہیں۔ وہ ایسے انسان تھے کہ چاہے کسی میٹنگ میں ہوں یا کسی اہم کام میں مصروف ہوں، جیسے ہی کسی مظلوم یا عام آدمی کا فون آتا، وہ اپنے تمام کام چھوڑ کر اس کا مسئلہ حل کرنے کے لیے تیار ہو جاتے تھے۔ سید اعجاز علی شاہ شیرازی اپنی عوام سے بے حد محبت کرتے تھے، چاہے وہ کراچی میں کسی میٹنگ میں رات دیر تک کیوں نہ ہوں، ان کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ ٹھٹھہ میں رہیں اور اپنے لوگوں کے قریب رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سابق ضلعی ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی، ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی، ایم پی اے شاہ حسین شاہ شیرازی، صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی، سابق ایم پی اے سید امتیاز شاہ شیرازی اور دیگر عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور ان کے پاس لوگوں کا ہجوم رہتا ہے، مگر اس کے باوجود جب سے سید اعجاز علی شاہ شیرازی ہم سے بچھڑ گئے ہیں، آج جب ہم ٹھٹھہ اور سجاول کے حالات دیکھتے ہیں تو دل اداس ہو جاتا ہے، کیونکہ وہ پہلے جیسا رنگ، وہ عوامی خدمت اور وہ جذبہ اب کم محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سید اعجاز علی شاہ شیرازی جیسے رہنما صرف سیاستدان نہیں ہوتے بلکہ وہ عوام کے دلوں کے حکمران ہوتے ہیں، جو کبھی بھی بھلائے نہیں جا سکتے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سید اعجاز علی شاہ شیرازی کو اپنی رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے اور ہمیں بھی ایسی سچی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ (آمین ثم آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں