19

بنیان مرصوص قومی اتحاد، ایثار اور محبت کی علامت ہے۔ارباب اورنگزیب خان کاسی

بنیان مرصوص قومی اتحاد، ایثار اور محبت کی علامت ہے۔ارباب اورنگزیب خان کاسی

افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا پیغام

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارباب اورنگزیب خان کاسی نے کہا کہ بنیانِ مرصوص قومی اتحاد، ایثار اور محبت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس کے ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کے ہر فرد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکھا کہ قومی یکجہتی، قربانی اور شہری ذمہ داری سے ہم مضبوط ہوتے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارباب اورنگزیب خان کاسی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں