صوبہ کے عوام پی ٹی آئی کے مخالف سیاسی قوت کی تلاش میں ہے۔گورنر خیبرپختونخوا
پیپلزپارٹی کو عوام کا ترجمان بن کر کردار ادا کرنا ہوگا۔فیصل کریم کنڈی کی اجلاس سے خطاب
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ کے عوام پی ٹی آئی کے مخالف سیاسی قوت کی تلاش میں ہیں پیپلز پارٹی کو عوام کا ترجمان بن کر کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن اور اسکی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی باچا ، سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ، سینیئر راہنماء صوبائی سینیئر نائب صدر ایوب شاہ ، خواتین ونگ کی راہنماء آسیہ جہانگیر ، ڈویژنل صدر مصباح الدین ، میٹرو پولیٹن صدر عمر خطاب، سینیئر راہنماء سید طاہر عباس ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماؤں حضرت جمال، حفظان اللہ خان اور بابر فیاض خلیل ، پیپلز لیبر ونگ کے صدر شاہ ذوالقرنین، پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر جانباز آفریدی، پیپلز لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری لجبر خان، نوشہرہ کے ضلعی صدر ادریس خٹک، ضلع خیبر کے صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی، ضلع مہمند کے رہنما ڈاکٹر عالم زیب مہمند دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کا جتنا سکوپ ہے کسی اور پارٹی کا نہیں۔گزشتہ ماہ مالاکنڈ میں شدید بارش میں کامیاب ورکرز کنونشن کیا ان شاء اللہ آٹھ مئی کا کنونشن مالاکنڈ کی طرح کامیاب ہوگا