وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد۔
صوبائی وزیر نے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت پشاور میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاری، تکمیل کے قریب اور مجوزہ اے ڈی پی سکیموں پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر نے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، معیار برقرار رکھنے اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ صاف پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے افسران کو فیلڈ میں نگرانی بڑھانے، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے اور عوامی ضروریات کے مطابق نئے منصوبے شامل کرنے پر زور دیا۔