4

میرپورخاص (شاھدمیمن) ۔ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی معرکہ حق بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا.

میرپورخاص (شاھدمیمن) ۔ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی معرکہ حق بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا. ضلع بھر میں کیک کٹنگ تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا. تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے مرکزی تقریب کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوئی اس موقع پر کیک کاٹا گیا بعد ازاں کمشنر کمپلیکس سے پریس کلب تک ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں مئیر عبدالرؤف غوری اور ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ, محکمہ روینیو، جيل، ، صحت، لوکل گورنمنٹ ، سوشل ویلفیئر، سول ڈفینس جیل اور دیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان کی حفاظت جذبہ ایمان کی نشانی ہے کے نعروں پر درج پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نواب سمیر خان لغاری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی قرآن پاک کی اس آیت کی روشنی میں نکالی گئی ہے جو حق کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی کرتی ہےانہوں نے پاک فوج کے شاندار کردار کی تعریف کی، جو ملک کی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے کہا کہ کہ پاک فوج کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ مہارت قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں* اس موقع پر میئر عبدالروف غوری نے کہا کہ پاک فوج کی مسلسل قربانیوں کو آج پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے پاک فوج کی بدولت آج وطن عزیز کا نام پوری دنیا امن کے سفیر کے کے طور پر لیا جارہا ہے. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے بھی پاک فوج کے تعاون سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو اتحاد کی تلقین کی. قبل ازیں معرکہ حق بنیان مرصوص کے سلسلے میں کمشنر کمیٹی ہال میں کیک کٹنگ تقریب بھی منعقد ہوئی اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ریلی میرپورخاص پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے دعائیں کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں