15

محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور یوتھ لیڈرز فورم کا مشترکہ سیمینار کا کامیاب انعقاد میرپورخاص (رپورٹ شاھدمیمن)

محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور یوتھ لیڈرز فورم کا مشترکہ سیمینار کا کامیاب انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ شاھدمیمن)
محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور یوتھ لیڈرز فورم کی جانب سے “Youth the Leaders of Tomorrow (نوجوان کل کے رہنما)” کے عنوان سے سیمینار کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں تقریری مقابلے، مباحثے، پینل ڈسکشن، قیادت اور کیریئر کونسلنگ ورکشاپس سمیت قومی گانوں کے مقابلوں کو شرکاء نے خوب سراہا۔
مہمان خصوصی، جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی اور معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی جنید بلند نے کہا کہ آج کے نوجوان کل کے مستقبل کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور عام تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم پر بھی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ جنید بلند نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہی ہے اور سندھ بھر میں انہیں مختلف شعبوں میں تربیت دے کر روزگار کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔
یوتھ لیڈرز فورم کے سیکریٹری منور علی مہیسر اور چیف آرگنائزر افشین اقبال نے تقریب کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میزبانی سلمان شیخ نے کی، جبکہ ماڈریٹر اشعر بیگ اور متحرک مقرر خبیب زئی نے ماحول کو مزید دلچسپ بنایا۔ پینل ڈسکشن میں علی رضا ملک، سر طلال، شائستہ ارم، ڈاکٹر مومنہ کنول، سحر شیخ اور طاہرہ اعجاز نے شرکت کی۔ ججز میں سر نوید سہروش، سر زیشان عثمانی، روشن عالم اور احسن قریشی شامل تھے۔
دیگر مہمانان میں ظفر کمالی، آفتاب احمد قریشی، کنول اعجاز رندھاوا، ہارون کھتری، شہباز چندیجا، زاہد علی قائم خانی، شہزاد ملک، عظمت علی عابدی، محمد بخش کپری، گہرام بلوچ، راضیہ شیر محمد، احسن ظہیر اور فیصل معراج راجپوت نمایاں تھے۔ صحافی بختیار علی شاہ، شمشاد قریشی اور انفارمیشن کے شفیق خلجی نے بھی شرکت کی۔
یہ تقریب نوجوانوں کو قیادت کی تربیت اور مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوئی، جس نے شہر کے مختلف شعبوں کے نمائندوں کو فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں