جوہر آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ڈرائنگ روم کی جماعت نہیں بلکہ ایک قومی اثاثہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب خارجہ حکمت عملی کے باعث آج پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے خوشاب میں پیپلز پارٹی انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام منعقدہ سوشل میڈیا ٹولز ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کی میزبانی ضلعی صدر پی پی پی خوشاب ملک علی ساؤل اعوان نے کی۔شہزاد سعید چیمہ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ سیاسی رابطہ کاری، محنت اور کمٹمنٹ کے بغیر ممکن نہیں۔
ورکشاپ میں وسطی پنجاب کے 7 ڈویژنز اور 26 اضلاع سے سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز اطلاعات نے شرکت کی۔ مختلف سیشنز میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز—ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ—کے مؤثر استعمال، نیریٹو بلڈنگ اور پرنٹ میڈیا کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
تقریب کے دوران پی پی پی سرگودھا کے ڈویژنل صدر تسنیم قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
میزبان ملک علی ساؤل اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں کی لگن اور وابستگی قابل تحسین ہے۔ دیگر مقررین نے سوشل میڈیا کو جدید دور کا اہم ترین محاذ قرار دیتے ہوئے مؤثر بیانیہ، فوری ردعمل (ریپڈ رسپانس) اور کانٹینٹ کریشن کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریب سے سابق رکن قومی اسمبلی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ جویرہ ظفرآہیر ،عبد الرزاق سلیمی، احمد رحمان گھمن، عثمان فاروق ستّی، عمامہ افتخار، زینب قریشی، رائے راشد، صہیب مشتاق اعوان، شیخ کامران، رشید چوہدری باسط راجڑ اکبربھٹی اوردیگر مقررین نے خطاب کیا۔
اختتام پر راولپنڈی، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویژنز کی جانب سے آئندہ اسی نوعیت کی ورکشاپس کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
کشیدگی کے باوجود 28 فروری سے 30 اپریل تک 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔
اختلاف کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔جرمن چانسلر
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جاری کشیدگی اور امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
صدر ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سےکسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ایرانی پاسداران انقلاب
معرکہ حق صرف ہتھیاروں کی نہیں عزم و حوصلے کی بھی فتح تھی۔بلاول بھٹو زرداری