5

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ہارون آباد کے سرکاری ہسپتال کا پولیس کاؤنٹر… جہاں انصاف اور سہولت ملنی چاہیے،

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ہارون آباد کے سرکاری ہسپتال کا پولیس کاؤنٹر… جہاں انصاف اور سہولت ملنی چاہیے، وہاں خود بنیادی ضروریات بھی ناپید!ایک شہری جو ایم ایل سی کے لیے آیا، اس نے جو حالت بتائی وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پینے کے لیے رکھا گیا واٹر ڈسپنسر خراب، شدید گرمی میں اے سی بند… اور سب سے حیران کن بات یہ کہ 15 دن سے بار بار شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں۔کیا یہی ہے عوامی خدمت؟ کیا مریض اور شہری اس قابل بھی نہیں کہ انہیں صاف پانی اور ٹھنڈی ہوا جیسی بنیادی سہولت دی جا سکے؟ ہسپتال انتظامیہ ایڈمن کی یہ غفلت نہ صرف ناقابلِ قبول ہے بلکہ ان کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ خاموشی اب جرم بن چکی ہے!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں