5

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کے ایم ایس ڈاکٹر غلام عباس کا شہریوں کے نام اہم پیغام

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کے ایم ایس ڈاکٹر غلام عباس کا شہریوں کے نام اہم پیغام

کمالیہ: تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کمالیہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام عباس نے شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ بطور ایم ایس اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، اگر کسی شہری کو ہسپتال کے عملے، علاج معالجے یا کسی بھی انتظامی امور سے متعلق کوئی شکایت یا مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلا جھجھک ان کے آفس آ سکتے ہیں یا براہِ راست ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر غلام عباس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ان کے آفس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور کسی بھی وقت شکایت یا مسئلہ لے کر آیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتال کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہسپتال میں بہتری کے لیے اپنی شکایات اور تجاویز براہِ راست انتظامیہ تک پہنچائیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

M.S Mobile number THQ KML +92 301 2299797

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں