سکھر (بیورورپورٹ) سیپا ٹیم کا سکھر کے بڑے سرکاری اسپتال کا معائنہ، ویسٹ مینجمنٹ میں خامیوں پر اظہار برہمی۔
ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار حسین پھلپوٹو کی ہدایات پر ضلع انچارج سکھر گل امیر سنبل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سول اسپتال سکھر کا اچانک دورہ کیا۔
اسپتال انتظامیہ نے ٹیم کو دستیاب طبی سہولیات، آپریشنل طریقہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیپا ٹیم نے اسپتال کے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا تفصیلی جائزہ کیا، جس میں فضلے کی درجہ بندی، جمع آوری، ذخیرہ، ترسیل اور تلفی کے مراحل اور انسینیریٹرز کا معانہ کیا گیا۔
دورے کا مقصد ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اور ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کا جائزہ لینا تھا ۔ تاہم ٹیم نے ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز 2014 پر مکمل عملدرآمد میں بعض اہم خامیوں، جس میں انسینریٹر پلانٹ کو غیر فعال اور خصوصاً خطرناک طبی فضلے کی درست درجہ بندی اور محفوظ تلفی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ۔
ضلع انچارج گل امیر سنبل نے اس صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ قوانین کے مطابق فوری اصلاحی اقدامات یقینی بنائیں، جن میں انسنریٹر پلانٹ کو جلد از جلد فعال بنانے، فضلے کی بروقت درجہ بندی، محفوظ ذخیرہ اور ماحول دوست طریقے سے تلفی شامل ہیں۔ مزید ہدایت کی کہ اسپتال انتظامیہ 7 روز کے اندر سیپا آفس سکہر کو عملدرآمد رپورٹ جمع کرائے، جس میں کیے گئے اقدامات کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔