سکھر(بیورورپورٹ)سول ڈیفنس سکھر وارڈن سروس کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وارڈنز نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے ملکی سلامتی، امن و استحکام اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ آج کے پُرفتن دور میں سول ڈیفنس سکھر بغیر کسی لالچ اور مفاد کے عوامی خدمت، ایمرجنسی رسپانس اور سماجی خدمات میں مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضاکار ہر مشکل وقت میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں، جو قابلِ ستائش ہے۔ قومی سلامتی، عوامی شعور اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول ڈیفنس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور تمام وارڈنز کو چاہیے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ تربیت اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔اجلاس میں گروپ وارڈن محمد احمد شیخ، شیخ عدنان، ڈاکٹر رضوانہ میمن، محمد یوسف، لالا عمران میرانی، فیاض احمد، حامد رضا سمیت دیگر وارڈنز بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]