20

سکھر پولیس کی کامیاب کارروائیاں: سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 10 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں شراب اور جوا کا سامان برآمد، مقدمات درج

سکھر پولیس کی کامیاب کارروائیاں: سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 10 ملزمان گرفتار
بھاری مقدار میں شراب اور جوا کا سامان برآمد، مقدمات درج

سکھر (بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف دیے گئے احکامات پر سکھر پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئی کارروائیوں کے دوران پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں اور جوا کا سامان برآمد کیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ کو مخفی اطلاع ملی جس پر انہوں نے حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک جوا اڈے پر چھاپہ مارا۔ اس دوران پولیس نے 07 ملزمان جواریوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کے مختلف اقسام کی گیمز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں ممتاز خروس، عابد شیخ، ارشاد ملک، وحید مہر، نور الدین ملک، عبد الجبار چوہان اور اصغر خروس شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔FIR نمبر: 54/2026، دفعات: 294A, 294B, 5 Gambling Act، تھانہ: ائیرپورٹ ایس ایچ او تھانہ پٹنی پولیس نے دوران ناکہ بندی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بوتلیں سمیت ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم عنایت اللہ برڑو کے قبضے سے 14 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ملزم کے خلاف 3/4 ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کر دی گئی۔FIR نمبر: 40/2026، دفعات: 3/4 PEHO، تھانہ: پٹنی ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کی حدود میں بھی کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے شراب کی بوتلیں سمیت 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 06 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ملزمان میں سجارت پٹھان اور محمد حسن انصاری شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف 3/4 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
FIR نمبر: 137/2026 دفعات: PEHO، تھانہ: اے ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کی بہترین کارروائیوں پر شاباشی کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی برائیوں کے خلاف یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں