سکھر(بیورورپورٹ)ملک کے دیگر شہروں کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی ہیکرز سرگرم ہو گئے، صحافی سمیت آپکا کے رہنما کا واٹس ایپ نمبر ہیک کرکے ان کے دوستوں سے ایمرجنسی کے نام پر لاکھوں روپے مانگنے کے پیغامات بھیجے جانے لگے۔ ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں سے نامعلوم ہیکرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ، خبر کے مطابق گذشتہ دنوں نامعلوم ہیکر نے سکھر کے سینئر صحافی یار محمد سومرو کو ہیکر نے اس واٹس ایپ نمبر 03080215849 سے کال کی اور خود کو کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے پارسل وصولی کے حوالے سے بات چیت کی، مختلف حیلوں بہانوں سے انہیں مصروف رکھا اور اسی دوران ان کا واٹس ایپ اکاو¿نٹ ہیک کرکے کال منقطع کر دی،بعد ازاں ہیکر نے ان کے دوستوں اظہر دایو، اعجاز چھجن، طفیل وسطڑو، علی شاہ سمیت ایک سابق ڈی سی اور دیگر افراد کو پیغامات بھیج کر ایمرجنسی ضرورت کا بہانہ بنا کر لاکھوں روپے طلب کیے، تاہم وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکااسی طرح پیر کے روز آپکا کے رہنما محمد پناہ مہر کا واٹس ایپ نمبر بھی ہیک کر لیا گیا، دوسری جانب سکھر کے سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ نامعلوم ہیکرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور عوام کو دھوکہ دہی سے بچایا جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]