سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کی چھوہارہ مارکیٹ کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ، سکھر چیمبر
سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکیزئی ، سینئر نائب صدر امیت کمار اور نائب صدر ملک محمد اویس رئیس ، ڈیٹس ٹریڈ اینڈ ایکسپورٹ کمیٹی کے کنوینر علی جبران ، سینئر رکن گرداس وادھوانی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومتِ سندھ اور وفاقی حکومت کی توجہ آغا قادرداد مارکیٹ کی زبوں حالی کی جانب کراتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی سالانہ بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مارکیٹ ایشیا کی کھجور کی سب سے بڑی منڈیوں میں شمار ہوتی ہے اور سندھ کی اہم برآمدی فصل کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس مارکیٹ کے ذریعے کھجور کی برآمدات 100 ملین ڈالر تک پہنچ چکی تھیں، مگر حکومتی عدم توجہی، انفراسٹرکچر کی کمی، بنیادی سہولیات کے فقدان اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کے باعث یہ مارکیٹ اپنی اصل صلاحیت کھو چکی ہے۔ عہدیداران نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آغا قادرداد مارکیٹ میں سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب کا مؤثر نظام، صفائی ستھرائی، بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی، گوداموں کی بہتری اور جدید اسٹوریج سہولیات کی فراہمی نہایت ضروری ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہو۔ انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ کھجور اور دیگر زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن کے لیے فوڈ بیسڈ انڈسٹریز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے، جس سے نہ صرف مقامی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ سکھر چیمبر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ آغا قادر داد مارکیٹ کے قریب واقع سکھر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے، کیونکہ اس کی قربت اس مارکیٹ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ اس اقدام سے برآمدی مصنوعات کی پراسیسنگ، پیکجنگ اور ویلیو ایڈیشن میں آسانی ہوگی، جس سے عالمی منڈیوں میں مسابقتی برتری حاصل کی جا سکتی ہے۔ چیمبر کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اہم تجارتی مرکز کی بحالی اور ترقی کو فوری طور پر سالانہ بجٹ میں شامل کرکے جامع حکمت عملی ترتیب دے تاکہ سندھ کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے اور کھجور کی برآمدات کو دوبارہ عروج حاصل ہو۔
پروفیسر رضوان یونس کو میاں محمد نواز شریف کی جانب سے تحسین نامہ۔
نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی جانب سے شازیہ رحمان کی بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل تعیناتی پر عوامی،
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے ضلع خوشاب
وائس آف جوہرآباد: مثبت صحافت کی جانب ایک خوش آئند قدم
*حضرت امام زین العابدین علیہ سلام کا خطبہ مسجد اموی دمشق*