سکھر(بیورورپورٹ)شہر میں ڈکیتی ، لوٹ مار وارداتوں میں کمی نا آسکی ، نامعلوم مسلح افراد شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سکھر کے علاقے بشیرآباد کے علاقے میں ڈولفن بیکری کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے متاثرہ شہری محمد رفیق ولد حفیظ اللہ مہر کے مطابق وہ اپنی بہن کو لینے جا رہے تھے کہ اسی دوران دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر ان سے 2026 ماڈل سرخ رنگ کی سی ڈی موٹر سائیکل اور ایک ٹچ موبائل فون چھین لیا۔واقعے کے بعد شہری نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی ہے کہ ان کی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کروا کر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔دوسری جانب سکھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود رئیس کورس روڈ پر نامعلوم چور زوھیب ولد صدر دین شیخ کی CD70 موٹر سائیکل نمبر SNE.8663 رنگ کالا ماڈل 2022 چوری کرکے فرار ہو گیا، واقعات کے خلاف شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]