17

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی چودہری ظفر حسین آرائیں کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی چودہری ظفر حسین آرائیں کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس
اجلاس میں زکوات فنڈ کے تحت شادی گرانٹ اور دیگر فنڈز کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین ڈسٹرکٹ زکٰوۃ و عشر کمیٹی شہید بینظیرآباد چوہدری ظفر حسین آرائیں کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ زکوات و عشر کمیٹی کا اجلاس آج ان کے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس کے دوران ضلع بھر میں مقامی زکٰوۃ کمیٹیوں کے انتخاب/سلیکشن کے عمل پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس حوالے سے شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں مالی سال 2025-26 کی دوسری قسط کے تحت زکٰوۃ بجٹ کی تقسیم اور ادائیگی کے معاملات زیرِ بحث آئےاس موقع پر دینی مدارس کے طلبہ کے وظائف، صحت کی سہولیات، غیر شادی شدہ خواتین کے لیے شادی معاونت، اور سماجی بہبود و مستقل بحالی کے منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستحق افراد کی شفاف طریقے سے نشاندہی کر کے انہیں بروقت مالی امداد فراہم کی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کمیٹی چوہدری ظفر حسین آرائیں نے کہا کہ زکٰوۃ فنڈز کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ حقیقی مستحقین تک امداد پہنچ سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زکٰوۃ کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے۔اجلاس میں گزارا الاؤنس کے مستحقین کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ مستحق افراد کی شفاف طریقے سے نشاندہی کر کے انہیں بروقت مالی امداد فراہم کی جائے۔ اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر شہید بینظیرآباد عبدالطیف چنڑ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی شہید بینظیرآباد کی جانب سے سالانہ فنڈ 2025 اور 26 کی مد میں مستحق افراد اور اداروں کو پہلی قسط دی گئی ہے جبکہ دوسری قسط اب جاری ہوئی ہے جس کے تحت ضلع شہید بینظیرآباد کے 5 رجسٹرڈ مدارس کے بچوں کو 8 لاکھ روپے 28 ہزار 250 روپے دئے جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ شادی گرانٹ کے مد میں ٹوٹل 132 کیسز جمع ہوئے تھے جن کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد 66 کیسز کی منظور دی گئی ہے جس کے تحت فی خاتون کو 30 ہزار روپے دئے جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ ریہبلیٹیشن کے مد میں ملنے والی رقم کے تحت 83 کیسز کی منظور دی گئی ہے جس کے تحت فی افراد کو 10 ہزار روپے کا چیک انکے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا جبکہ سوشل ویلفیئر فنڈ کے تحت 8 لاکھ 28 ہزار روپے فنڈ موجود ہے لیکن نواب شاہ میں دارلامان اور معذور افراد کا مستقل رہائشی سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے یہ رقوم لیپس ہوجاتی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کے تعلقہ اسپتالوں میں غریب مریضوں کے علاج معالجے و ادویات کے لئے رقوم کی فراہمی کے لیے کمیٹی ممبران کی نگرانی میں پلان ترتیب دیکر رقم محکمہ صحت کے حوالے کی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زکوات و عشر کمیٹی کے تحت ملنے والے فنڈز میرٹ کی بنیاد پر زکوات کے مستحق خاندانوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس میں سندھ زکوات کونسل کی جانب سے شہید بینظیرآباد کے لئے تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے ممبران نے زکوات و عشر کمیٹی کو مکمل۔فعال اور فنڈز میرٹ کی بنیاد پر مستحق افراد تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں علی حیدر شاہ، عبد الغفار جتوئی، صدر الدین میمن، شہید احمد سعید، سید شمیم حیدر، قمر النساء دہامراہ، موران سیال، ڈی سی آفیس کے آفیس سپرٹنڈنٹ اسد علی میمن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منصور سومرو، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو کے علاؤہ دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں