20

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بڑا ایکشن منشیات فروشوں کی سہولت کاری

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بڑا ایکشن منشیات فروشوں کی سہولت کاری کرنے والا پولیس اہلکار نوکری سے برخاست، کسی بھی بدعنوان اہلکار کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔ *ایس ایس پی سمیر نور چنہ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے اور منشیات جیسی لعنت میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایک اور سخت محکمانہ کارروائی کی ہے۔ منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور سہولت کاری کے سنگین جرم میں ملوث پولیس اہلکار ظفر علی زرداری کو فوری طور پر ڈسمس فرام سروس (نوکری سے فارغ) کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں موجود “کالی بھیڑوں” کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو اہلکار وردی کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد، خاص طور پر منشیات فروشوں کی مدد کریں گے، ان کے خلاف نہ صرف محکمانہ بلکہ سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔اہلکار ظفر علی زرداری کو انکوائری کے بعد منشیات فروشی میں معاونت ثابت ہونے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ پولیس شہید بینظیر آباد میں ہیڈ محرر سمیت 5 اہلکاروں کو اسی نوعیت کے جرائم اور فرائض میں غفلت برتنے پر ڈسمس کیا جا چکا ہے۔ایس ایس پی نے پیغام دیا ہے کہ منشیات جیسی لعنت معاشرے کے لیے زہر ہے اور جو بھی اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہو کر محکمہ پولیس کو بدنام کرے گا، اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور پولیس فورس کو ایسے عناصر سے پاک کرنا ضروری ہے جو قانون کی بالادستی کے بجائے جرائم پیشہ افراد کے آلہ کار بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں