نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں منشیات اور گٹکا ماوا کے خلاف اہم فالو اپ اجلاس ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں منشیات خصوصاً گٹکا/ماوا کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رینج کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔واضح رہے کہ یہ اجلاس گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ کا تسلسل تھا، جس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے افسران سے کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات گٹکا/ماوا اور دیگر مضر صحت اشیاء نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہیں، اس ناسور کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے ہدایت دی کہ منشیات کے بڑے سپلائرز اور نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کی جائیں ۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تھانہ سطح پر نگرانی کو مؤثر بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے متعلقہ افسران کو ٹاسک دیا کہ آئندہ اجلاس میں نمایاں بہتری نظر آنی چاہیے۔آخر میں ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید بینظیر آباد رینج کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور اس مقصد میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پروفیسر رضوان یونس کو میاں محمد نواز شریف کی جانب سے تحسین نامہ۔
نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی جانب سے شازیہ رحمان کی بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل تعیناتی پر عوامی،
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے ضلع خوشاب
وائس آف جوہرآباد: مثبت صحافت کی جانب ایک خوش آئند قدم
*حضرت امام زین العابدین علیہ سلام کا خطبہ مسجد اموی دمشق*