19

ہارون آباد/(ثاقب محمود) دکھی انسانیت کی خدمت مجبور اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود ایسی نیکی ہے جو بروز قیامت کبھی

ہارون آباد/(ثاقب محمود)
دکھی انسانیت کی خدمت مجبور اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود ایسی نیکی ہے جو بروز قیامت کبھی مسترد نہیں کی جائے گی خداوند متعال اپنی مخلوق پر رحم کرنے اور مخلوق خدا کے مسائل حل کرنے والوں پر ہمیشہ خوشنود رہتے ہیں اور مخلوق خدا کی پریشانیوں کو اپنی پریشانیاں سمجھنے والوں کو رب ذوالجلال کبھی پریشان نہیں دیکھتے اللہ کی رضا کی خاطر جو انسان اپنے وسائل بروئے کار لاتا ہے رب العالمین اس شخص کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہیں فقیر والی ہارون اباد جیسے پسماندہ اور دور دراز علاقے میں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھانے والے رب ذوالجلال کے قرب کے حقیقی مستحق ہیں
ان خیالات کا اظہار صدر الفلاح ویلفیئر کونسل حکیم اقبال احمد سعید سرپرست اعلیٰ میاں غلام محمد کموکا چیف آرگنائزر ریاض احمد قریشی چیئرمین شیخ افتخار الحق چیف ایگزیکٹو شاہد حمید جنرل سیکرٹری عظیم احمد گیلانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان و دیگر عہدیداروں نے الفلاح ویلفیئر کونسل کے مرکزی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا
الفلاح ویلفیئر کونسل کا اجلاس زیر صدارت صدر الفلاح ویلفیئر کونسل حکیم حاجی اقبال احمد سعید منعقد ہوا جس میں ویلفیئر کونسل کے عہدے داران عمائدین علاقہ نمبرداران کونسلرز اور شہریوں نے شرکت کی الفلاح ویلفیر کونسل کے زیر اہتمام عبداللہ ووکیشنل ٹریننگ سکول سلائی سینٹر اور بلڈ بینک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا بالخصوص بلڈ بینک اور سلائی سینٹر کک کارکردگی کو خوبصورت ہے مخیر حضرات نے کہا السلام ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام تمام پروجیکٹس کو وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے بھرپور وسائل فراہم کیے جائیں گے
چیئرمین الفلاح ویلفیئر کونسل میاں غلام محمد کموکا نے کہا جو وسائل انسان کو خداوند متعال عطا کرتے ہیں ان کا بروز قیامت حساب لیا جائے گا اور مخلوق خدا کی بھلائی کے لیے وسائل سے محروم پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیے گئے وسائل بجائے بروز محشر حساب کے انسان کے اعمال میں بڑے اضافے کا سبب بنیں گے آخر میں ملکی سلامتی استحکام ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اپریشن بنیان مرصوص کی سالگرہ کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں