نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) انجمن تاجران کچھری روڈ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر سابقہ الیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکاء کا مؤقف تھا کہ نئی قیادت کے انتخاب کے لیے شفاف اور بروقت انتخابات ناگزیر ہیں۔
پہلے 5 رکنی الیکشن ٹیم موجود تھی جن کے نام درج زیل ہیں چیئرمین سردار احمد آرائیں عرفان ساجد آرائیں اشفاق میمن خالد عزیز سموں شیراز خالدی شامل تھے جن میں 2 افراد کی فیصلے سے 3 افراد کو غیر مشروط طریقے سے ہٹادیا گیا تھا رات کی تاریکی میں کیئے گئے اس فیصلے پر احتجاج کی صورت میں پریس کانفرنس کی گئی اور سابق صدر غلام مرتضی سموں نے تمام کچہری روڈ کے دکانداروں کو ایک ساتھ بٹھا کر پاور شو بھی کیااجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ نئی الیکشن کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائے گی جو جلد از جلد انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔ اس سلسلے میں تمام مراحل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا تاکہ تاجروں کا اعتماد برقرار رہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ سموں نے کہا کہ وہ تمام ووٹرز کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور مختصر نوٹس کے باوجود اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجران کچھری روڈ یونین کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر تاجر برادری نے اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے اور آئندہ انتخابات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پروفیسر رضوان یونس کو میاں محمد نواز شریف کی جانب سے تحسین نامہ۔
نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی جانب سے شازیہ رحمان کی بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل تعیناتی پر عوامی،
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے ضلع خوشاب
وائس آف جوہرآباد: مثبت صحافت کی جانب ایک خوش آئند قدم
*حضرت امام زین العابدین علیہ سلام کا خطبہ مسجد اموی دمشق*