7

روہی پریس کلب بہاولنگر کے نو منتخب چیئرمین کو عہدیداران کی جانب سے مبارکباد

روہی پریس کلب بہاولنگر کے نو منتخب چیئرمین کو عہدیداران کی جانب سے مبارکباد
:
ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں روہی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے نو منتخب چیئرمین رائے محمد اقبال کھرل کو عہدیداران کی جانب سے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر صدر صاحبزادہ وحید احمد کھرل، جنرل سیکرٹری طاہر عباس خان نے چیئرمین منتخب ہونے پر رائے محمد اقبال کھرل کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کو صحافتی برادری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
عہدیداران کا کہنا تھا کہ امید ہے نو منتخب چیئرمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں