23

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صحافی برادری کا اپنے گھر

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صحافی برادری کا اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر دنیا بھر میں براڈکاسٹنگ اورصحافت سے وابستہ تمام افراد کو سلام اور آزادی صحافت کی جہدوجہد کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اور پہچان ہے، آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی حقیقی صحافتی طاقت ہے، آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے براہِ راست منسلک ہیں، صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، جمہوریت کی سر بلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں، آزادیٔ صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ سب کو پروپیگنڈہ، فیک نیوز اور افواہ نماخبروں کی نشر واشاعت کےسدِباب کا عہد کرنا ہوگا، صحافی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں باوقار، محفوظ اور سازگار ماحول کا حق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں