22

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اے ڈی سی آر خوشاب عبداللہ خان کے ہمراہ اراضی ریکارڈ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اے ڈی سی آر خوشاب عبداللہ خان کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹرمیں پٹوار خانوں کا دورہ کیااس موقع پرنائب تحصیلدار رانا مشتاق سنیئرپٹواری غلام محمد ودیگر موضع جات کے گرداور اورپٹواری موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نےاراضی ریکارڈ سنٹرمیں پٹوارخانوں کے ریکارڈ اور سائلین کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کوڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر کوپٹواری غلام محمدنے درُستگی ریکارڈ،فرد ،جمع بندیوں وموضع جات دیگر ریونیوکے کاموں اور آنے والے سائلین کو فراہم کی جانے والی سروس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرمیں قائم پٹوار خانوں میں آنے والے سائلین کو کسی بھی کام میں دُشواری پیش نہیں آنی چاہئے آن لائن سسٹم کو فعال رکھا جائے تاکہ سائلین کی فوری دار رسی ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے اے ڈی سی آر کے ہمراہ تحصیل آفس خوشاب کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تحصیل آفس خوشاب میں ریونیو کے کاموں اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ گرداور شاہ نواز اور حلقہ پٹواریوں نے خوشاب بیرون کمیٹی حدود موضع جات ،کھیوٹوں اور خسرہ جات ودیگر ایریاز کوآن لائن کرنے روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے کاموں کی پراگریس اور تفصیلات تحصیل آفس آنے والے سائلین کے کاموں اور مسائل کی فوری داد رسی اوردیگر سہولیات بارے بریف کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بتایا کہ ریونیو افسران اپنا قبلہ درست کر لیں اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں تحصیل آفس آنے والے سائلین کو کسی قسم کی مشکلات در پیش نہیں آنی چاہیں وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ریونیو کے متعلقہ کاموں میں فری سروسز فراہم کی جائیں۔ بعد ازں ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حُسین لابر نے تحصیل آفس خوشاب میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ افسران کو تحصیل آفس خوشاب میں صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے احکامات صادر کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں