عنوان
موبایل چور کے نام کھلا خط
تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
انتہای محترم،قابل احترام موبایل چور صاحبہ!
بعد از سلام عرض ھے کہ امید کرتی ہوں آپ اتنے دنوں میرے موبایل کو اپنا سمجھنے کے خمار میں بہت اچھی طرح سے گرفتار ہوں گی…………….
جی کچھ لوگوں کا مزاج ہی اتنا غاصبانہ ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف پرائ چیزوں کی جستجو میں رہتے ہیں بلکہ انھیں کسی بھی طریقے سے
ہتھیا نا ہی نہیں بلکہ ہتھیانے کے بعداسپہ اترانابھی اپنا پیدایشی حق سمجھتے ہیں. آپ میری ہی مریضاوں میں سے کسی مریضہ کے ساتھ آئ ہوں گی?یا پھر کوی مبتلاے ستم مریضہ بھی ہو سکتی ہیں? اتنے دکھ ،درد اور پریشانی میں بھی آپ کے شیطانی دماغ نے میری ٹیبل پر سے موبایل چرا کر اپنے تییں کوی بڑا ہی کارنامہ انجام دیا ہو گا? وہی موبایل جو میرے لیے خوبصورت یادوں کے ساتھ ساتھ تلخ حقایق کا بھی خزینہ تھا،وہ موبایل جس کی گیلری میں میرے پیا روں کی تصاویر تھیں،جس میں میری گائنی آبز کی بے شمار ریفرنس بکس کے ساتھ ساتھ میری اپنی لکھی ہوی شاعری اور نثر نگاری کی درجنوں کتابیں محفوظ تھیں. چورنی صاحبہ جی آپ نے تو اپنی غلیظ عادت پوری کی اور ہماری زندگانی کی جمع پونجی ،ہمارے ہی ہاتھوں سے چرا لی……
لیجیئے سنیئے ہمارا ہی ایک شعر….
چھیننے آے ہاتھ کا سونا
لے گئے میری سانس کاموتی
تو اتنا بڑا کارنامہ انجام دینے والی محترمہ چورنی صاحبہ
آپ نے دیکھا تو ہو گا کہ میرے فون پہ کوڈ بھی لگا ہوا ہے اور فون کی سکرین پہ میری موزاٹ ہاوس کے گراونڈ میں فواروں کے سامنے کھینچی گئی تصویر بھی لگی ہوی ہے، جس میں،میں اپنے دانش وارانہ سٹایل میں گلابی ویلوٹ کے جوڑے اور آف واییٹ سینڈلز میں بڑی شان سے بیٹھی ہوی ہوں،تو چورنی صاحبہ جی جب آپ فون کو ڈی کوڈ کروانے جایئں گی تو کیا جھوٹ پہ جھوٹ بولتے ہوے آپ کی زبان ایک پل کو لڑ کھڑاے گی نہیں،کیا آپ کو ذرا سی بھی شرم حیا نہ آے گی کہ آپ کام میں منہمک رزق حلال کمانے والی ایک لیڈی ڈاکٹر کا ایپل کا آئ فون جس میں اس کی دس بارہ کتابیں بھی save تھیں،آپ اینویں ای اپنی عادت بد کو پورا کرنے کے لیے اس بیچاری،دکھیاری کا فون اٹھا کر چلتی بنیں اور اس کی پریشانیوں میں شدید اضا فے کا موجب بن گیئں،میں دل ہی دل میں دعا گو ہوں کہ کاش اللہ پاک آپ کو ہدایت دیں اور آپ کسی کے ہاتھوں میرا فون مجھ تک پہنچا دیں،اس خوبصورت اختتام پہ فون واپس دینے والے کو نقد انعام سے نوازا جاے گا بصورت دیگر فون کی حیثیت آپ کے لیے محض ایک کھلونے سے زیادہ نہ ہو گی اور بد دعاووں کے ڈونگرے الگ….
امید کرتی ہوں کہ آپ کوڑا گھٹ بھرتے ہوے فون واپسی کے بارے ضرور سوچیں گی.
واسلام
خیر اندیش و م مظلوم
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
Punnamnaureen@gmail.com
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت
ٹریفک بہار مشاعرہ: ادب، شعور اور ذمہ داری کا حسین امتزاج خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) عالمی یومِ صحافت کے موقع پر صدر میلسی پریس کلب میاں طارق عزیز نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے
ٹھٹھہ رپورٹ ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی رہنما سفیر امن سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے اپنے بیان میں کہا
میں امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ اپکو سلام پیش کرتا ہوں