65

*ہوشیار سرکاری ملازمین و پینشنرز*

*ہوشیار سرکاری ملازمین و پینشنرز*

(رپورٹ: جاوید صدیقی) امسال بجٹ 2026۔2027 کو موجودہ حکومت سرکاری ملازمین و پینشنرز کیساتھ ایک گھناؤنی سازش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ھے کہ موجودہ حکومت مشرق وسطیٰ کے حالات کا بہانہ بناکر بجٹ میں سرکاری ملازمین و پینشنرز میں اضافہ سے معذرت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ذرائع سے یہ بھی بتایا کہ سرکاری ملازمین و پینشنرز کے زیادہ دباؤ کے پیش نظر 2 سے 5 فیصد تک اضافہ کرسکتے ہیں۔ حزب اختلاف سیاسی جماعتوں سمیت حلیف جماعتوں نے بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کو سراسر آئین و دستور کی خلاف ورزی قرار دیا ھے اور کہا ھے کہ یہ عمل دینی و اخلاقی بنیاد کیساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سراسر مخالفت ھے۔ سرکاری و پینشنرز ملازمین کی تنظیموں گروہ کے عہدیداران نے واضع کیا ھے کہ گزشتہ دس سالوں سے حکومتی ناکامی اور نااہلی کے سبب یہ سرکاری ملازمین و پینشنرز کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے چلے آرھے ہیں اور ہر سال معذوری پیش کرکے 5 سے 10 تک تناسب میں محدود رکھتے رہے ہیں اب کیونکہ گزشتہ 10 سالوں میں ہر شیئے میں اضافہ 1000 فیصد سے زائد بڑھ چکا ھے امسال 20 سے 30 فیصد اضافہ نہ کیا تو پورے ملک کے ہر شعبہ ہر ادارے ہر محکمہ کے حاضر سروس ملازمین ایک ہفتہ *”قلم چھوڑ، آفس بند”* ہڑتال کریں گے انشاءاللہ ہع حاضر سروس سرکاری ملازمین اس ہڑتال میں شریک ہوکر اپنے حق کو منوا کر ہی ہڑتال ختم کریگا یاد رکھئے سرکاری حاضر سروس ملازمین ایوان صدر آفس، وزیراعظم ہاؤس آفس، چاروں صوبائی و گورنرز آفس، قومی و سینیٹ آفس، سپریم و ہائی کورٹس آفس، تمام تھانوں کے اہلکار و پولیس افسران کے آفس سمیت ہر سرکاری حاضر سروس اس ہڑتال میں شرکت بناکر حکومت کو واضع کردیگا کہ انکے حقوق کو سلب کرکے اشرفیہ عیش و تعیش کی زندگی نہیں گزار سکتے ہیں کیونکہ سرکاری ملازمین و پینشنرز بھی انسان ہیں پاکستانی ہیں انہیں بھی جینے کا حق حاصل ھے۔ اگر بجٹ میں سرکاری حاضر سروس اور پینشنرز کے پینشن میں 20 سے 30 فیصد اضافہ نہیں کرسکتے تو فوری طور پر مہنگائی میں 1000 ہزار فیصد کمی کردی جائے فیصلہ حکومت وقت پر ھے امید ھے حکومت اس بابت اپنا فیصلہ جلد سنائے تاکہ دوسری جانب سرکاری ملازمین و پینشنرز بھی اپنا فیصلہ پیش کرسکیں۔۔۔!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں