عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
کنری تا میرپورخاص پیپلز بس سروس کے اجراء کا مطالبہ
کنری/سامارو: علاقہ مکینوں کی جانب سے منتخب عوامی نمائندوں صبا ٹالپر اور تیمور تالپور سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ کنری اور سامارو سمیت گرد و نواح کے عوام کی سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کنری تا میرپورخاص پیپلز بس سروس کا فوری اجراء کیا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کنری، سامارو اور آس پاس کے دیہی علاقوں کے مکینوں کو روزانہ تعلیم، روزگار، علاج معالجہ اور دیگر ضروری امور کے لیے میرپورخاص آنا جانا پڑتا ہے، مگر مناسب اور باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نجی ٹرانسپورٹ نہ صرف مہنگی ہے بلکہ غیر محفوظ اور غیر یقینی بھی سمجھی جاتی ہے، جس سے خصوصاً طلبہ، خواتین اور بزرگ افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
عوامی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے تو اس سے نہ صرف سفری سہولت بہتر ہوگی بلکہ علاقائی معیشت کو بھی فروغ ملے گا، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور عوام کو باعزت، محفوظ اور کم خرچ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے جدید اور آرام دہ بسوں کے ذریعے کنری تا میرپورخاص روٹ پر سروس شروع کی جائے، تاکہ عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو سکے۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امحد رضاگجر نے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)مددگار 15 پولیس نوابشاہ کی بروقت کاروائی، 13 سالہ اور 10 سالہ دو
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)”ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی سربراہی میں شہید بینظیر آباد پولیس کی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ” تھانہ گپچانی کی حدود
سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی گے محرم کی ممرکزی قدیمی جلوس عزا خانہ سید صابر