خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے فنانس سیکرٹری چوہدری محمد ادریس نے 50 ہزار روپے مالیت کے آئی لینز عطیہ کیے، جو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ امداد کو پیش کیے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر رحمت اللہ شیخ آئی سپیشلسٹ اور سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سروسز یونٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ بھی موجود تھے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ امداد نے اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی مل کر مریضوں کے علاج کے لیے کام جاری رکھیں گے اور انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا۔ دریں اثناء عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے چوہدری محمدادریس کے دکھی انسانیت کی بےلوث خدمت کے عظیم جذبے کو شاندار الفاظ میں سراہاہے۔
20









