ٹھٹھ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ٹھٹہ پولیس نے گٹکا اور منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 17 گٹکا فروش/مٹیریل سپلائر، 2 منشیات فروش اور 1 جواری سمیت مجموعی طور پر 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کارروائیوں کے دوران 4159 کلو گٹکا مٹیریل، 3418 پڑیاں گٹکا ماوا، ایک شہزور پک اپ، ایک ٹویوٹا پاسو کار، ایک ویگنار کار، 33 بیگز دیسی شراب، 50 آکڑا بکس اور 240 روپے نقد برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ دھابیجی انسپکٹر مبین پڑھیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ الحسینی کانٹا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شہزور پک اپ نمبر BAL-898 سے گٹکا مٹیریل کی سپلائی کی کوشش ناکام بنائی اور ملزم حبیب اللہ ولد خطیع اللہ پٹھان کو 3900 کلو گٹکا مٹیریل اور 1000 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح سالار کٹ دھابیجی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ٹویوٹا پاسو کار نمبر AXB-747 سے ملزم محمد افضل ولد محمد نواز مغل کو 195 کلو گٹکا مٹیریل اور 500 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب، ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپکٹر زیاد حسین نوناری نے سرائے محلہ ٹھٹہ میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر ملزم اویس ولد محمد انور سرائی کو 50 آکڑا بکس اور 240 روپے نقد سمیت گرفتار کر لیا۔
مزید برآں، تھانہ مکلی، ٹھٹہ، ساکرو اور گھارو پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 15 گٹکا سپلائر/فروش اور 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔
اضافی برآمدگی میں 1918 پڑیاں گٹکا ماوا، 64 کلو گٹکا مٹیریل، ایک ویگنار کار اور 33 بیگز دیسی شراب شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات آرڈیننس، جواء ایکٹ اور گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
*_مالاکنڈ سوات کی اس لڑکی نے دو ہفتے پہلے اپنے بوڑھے باپ کے ہمراہ پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس کر کے قانون نافظ کرنے والے اداروں سے قبضہ
ٹھٹہ: رپورٹ عبدالعزیز فیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سرمد علی بھاگت نے محکمہ خوراک کے گودام کا دورہ
فیصل آباد: کبھی خوف کا نشان، آج عبرت کی تصویر… سابق ایس پی فاروق ہندل کا زوال 💔
ڈاکٹر پونم گوندل صاحبہ دنیاےء اردو ادب کی مایا ناز شاعرات،میں سر فہرست اپ کی شاعری طبع کا نام نھی فکر عمل کا نام ہے
ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹہ پولیس نے گٹکا اور منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 17 گٹکا فروش/مٹیریل سپلائر، 2 منشیات فروش اور 1 جواری سمیت مجموعی طور پر