سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) کشمور کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے تحفظ کے لیے سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں پٹیشن دائر کر دی۔
خبر کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں کشمور کے رہائشی عبدالقدیر بھٹو ولد عبدالرحمان اور ڈہرکی کی رہائشی فرزانہ بھٹو دختر قربان علی نے وکیل کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کے لیے پٹیشن دائر کی ہے پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لڑکی اور نوجوان نے چند روز قبل پسند کی شادی کی، جس کے بعد لڑکی کے والد، بھائی اور دیگر رشتہ دار مشتعل ہو گئے انہوں نے نوجوان عبدالقدیر بھٹو کے گھر پر حملہ کر کے اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی بھینسیں، ایک موٹر سائیکل، سولر پلیٹیں اور دیگر گھریلو قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے لڑکی کے رشتہ دار، جن میں والد قربان علی بھٹو، مبین، زاہد، لیاقت اور دیگر شامل ہیں، کاروکاری کا الزام لگا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث ہم خوف و ہراس کے تحت دربدر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس لڑکی کے رشتہ داروں سے مبینہ رشوت لے کر مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے اور ہمیں ہراساں کر رہی ہے درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ لڑکی کے رشتہ داروں کی زیادتیوں اور پولیس کے رویے کا نوٹس لے کر انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے
*_مالاکنڈ سوات کی اس لڑکی نے دو ہفتے پہلے اپنے بوڑھے باپ کے ہمراہ پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس کر کے قانون نافظ کرنے والے اداروں سے قبضہ
ٹھٹہ: رپورٹ عبدالعزیز فیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سرمد علی بھاگت نے محکمہ خوراک کے گودام کا دورہ
فیصل آباد: کبھی خوف کا نشان، آج عبرت کی تصویر… سابق ایس پی فاروق ہندل کا زوال 💔
ڈاکٹر پونم گوندل صاحبہ دنیاےء اردو ادب کی مایا ناز شاعرات،میں سر فہرست اپ کی شاعری طبع کا نام نھی فکر عمل کا نام ہے
ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹہ پولیس نے گٹکا اور منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 17 گٹکا فروش/مٹیریل سپلائر، 2 منشیات فروش اور 1 جواری سمیت مجموعی طور پر