5

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)منشیات کے خلاف جنگ، ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی قیادت میں تھانہ پنہل خان چانڈیو کی بڑی کامیابی

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)منشیات کے خلاف جنگ، ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی قیادت میں تھانہ پنہل خان چانڈیو کی بڑی کامیابی
کرولا کار سے 14 بوریوں میں چھپائے گئے Z-21 گٹکاکے 770 پیکیٹس برآمد، بین الاضلاعی اسمگلر گرفتارایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی جانب سے ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے جاری خصوصی مہم کے سلسلے میں تھانہ پنہل خان چانڈیو پولیس نے ایک انتہائی منظم کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ایس ایچ او تھانہ پنہل خان چانڈیو کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک کرولا کار کے ذریعے منشیات کی بھاری مقدار منتقل کی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی سخت کی اور مشکوک ٹویوٹا کرولا کار کو روک کر اس کی مکمل تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 14 عدد بوریاں برآمد ہوئیں، جنہیں کھولنے پر ان کے اندر سے 770 پیکیٹس Z-21 برآمد ہوئے، جو کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خطیر مالیت رکھتے ہیں۔پولیس نے موقع پر موجود دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت عامر علی بروہی اور محمد عثمان جتوئی کے نام سے ہوئی ہےدورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ منشیات سندھ کے مختلف علاقوں اور اضلاع میں سپلائی کرنے کے لیے جا رہے تھے، تاہم پولیس کی مستعدی نے ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے اس بڑی کامیابی پر ایس ایچ او پنہل خان چانڈیو اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف ہمارا گھیرا روز بروز تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ 770 پیکیٹس کی یہ برآمدگی ہماری مہم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 29/2026 درج کر کے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں