27

ہارون آباد:( بیورو چیف ارشد اظہر عرف بابا جی)قتل کے مقدمے کا فیصلہ، مرکزی ملزم کو عمر قید کی سزا ​ ایڈیشنل سیشن جج ہارون آباد، خضر حیات منہاس نے

ہارون آباد:( بیورو چیف ارشد اظہر عرف بابا جی)قتل کے مقدمے کا فیصلہ، مرکزی ملزم کو عمر قید کی سزا
​ ایڈیشنل سیشن جج ہارون آباد، خضر حیات منہاس نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم کو سزا سنادی
​عدالت نے تھانہ صدر ہارون آباد میں درج مقدمہ نمبر 191/24 (بجرم 302) کی سماعت مکمل ہونے پر درج ذیل فیصلہ جاری کیا:
​مرکزی ملزم: نزاکت ولد اسلم (سکنہ 107 سکس آر) کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ ملزم پر ایک لاکھ روپے ہرجانہ، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور دو لاکھ روپے دمن کی ادائیگی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
​شریکِ جرم: ملزم کے ساتھی شرافت ولد اسلم کو تین سال قید اور تین لاکھ روپے دمن کی سزا سنائی گئی ہے۔
​پسِ منظر
​ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے معمولی تنازع پر فائرنگ کر کے اشفاق ولد محمد حسین سکنہ 41/3R کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا، جس پر آج عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں