*ہارون آباد/وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ*
ہارون آباد: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا وائٹل فیکٹری ہارون آباد کا دورہ
ہارون آباد: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور وائٹل گروپ آف کمپنیز کے مابین تعلیمی و صنعتی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت (ایم او یو )سائن۔
ہارون آباد:اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر کامران نے وفد کے ہمراہ وائٹل فیکٹری ہارون آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔
ہارون آباد: وائس چانسلر کے ہمراہ بہاولنگر کیمپس اور رحیم یار خان کیمپس کے انچارجز سمیت پروفیسرز کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا۔
ہارون آباد: فیکٹری آمد پر معزز مہمانوں کا سی او وائٹل گروپ میاں مصطفی اور ڈائریکٹر وائٹل گروپ آف کمپنیز کے متعمد خاص راو عمر سعید کی قیادت میں دیگر سٹاف نے استقبال کیا
ہارون آباد:راو عمر سعید نے مہمانوں کو پروڈکشن یونٹ اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کروایا
ہارون آباد: ترجمان وائٹل گروپ راو عمر سعید نے وائس چانسلر کو فیکٹری کے مختلف حصوں اور کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں جامع بریفنگ دی
ہارون آباد: بریفنگ کے عمل میں فیکٹری منیجر اور پروڈکشن منیجر اور طاہر توگیروی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی
ہارون آباد:مفاہمتی یاداشت مستقبل میں طلبہ کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھولنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔وائس چانسلر ڈاکٹر کامران
ہارون آباد: یونیورسٹی اور صنعت کے اس ملاپ سے طلبہ کے لیے انٹرنشپ اور عملی تربیت کے مواقع پیدا ہوں گے۔وائس چانسلر ڈاکٹر کامران
ہارون آباد:اکیڈمیہ اور انڈسٹری کا یہ اشتراک پنجاب حکومت کے اس منشور کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا اور انہیں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر کامران
ہارون آباد: دونوں اداروں کے سربراہان نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے خطے کی معاشی اور تعلیمی بہتری کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔
ہارون آباد:یہ مفاہمتی یاداشت اس عزم کی تجدید ہے کہ جب تعلیمی ادارے اور صنعتی یونٹس مل کر کام کریں گے، تو اس سے نہ صرف تعلیمی معیار میں ہوگا بلکہ ملک میں بیروزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ڈائریکٹر وائٹل گروپ آف کمپنیز حاجی آصف ثناء









