26

سکھر میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی جنرل ہولڈ اپ اور اسنیپ چیکنگ مہم تیز

سکھر میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی جنرل ہولڈ اپ اور اسنیپ چیکنگ مہم تیز

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین۔ ۔یوز ایچ ڈی چینل)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات کے تحت ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لیے سکھر پولیس کی جانب سے جنرل ہولڈ اپ اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کارروائی کی نگرانی ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود کر رہے ہیں تاکہ مؤثر انداز میں سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں قائم کر کے سینکڑوں افراد اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے جدید CRI سسٹم اور تلاش ایپ کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ مشکوک افراد کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے سرویلنس کا نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی اظہر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھر پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں