35

آل سکھر تاجر اتحاد اور سندھ کونسل کے رہنماؤں کا مقتول نیاز بکٹی کے ورثاء میں تعزیت، مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

آل سکھر تاجر اتحاد اور سندھ کونسل کے رہنماؤں کا مقتول نیاز بکٹی کے ورثاء میں تعزیت، مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)آل سکھر تاجر اتحاد کے صدر میر عبدالرحمن مینگل اور سندھ کونسل کے ممبر اعجاز علی بلوچ نے گزشتہ روز نیو پنڈ پہنچ کر بچل شاہ میں ڈکیتی کے دوران مذمت کرنے پر قتل ہونے والے نیاز بکٹی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ بگٹی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔تعزیتی وفد میں آل سکھر تاجر اتحاد کے دیگر عہدیداران بھی شامل تھے جن میں حافظ محبوب سھتو، شبیر میمن، حاجی پرویز چنا اور چودری زاہد ارائین شامل تھے۔ تمام رہنماؤں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ نیاز بکٹی بچل شاہ میں ڈکیتی کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرنے پر نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں قتل ہوگئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ تاجر برادری اور مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں