سکھر/روہڑی(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )روہڑی میں سیپکو کی کاروائی ،ایک پرائیویٹ ٹیکنیشن سمیت دوافراد کو بجلی چوری کراتے ہوئے پکڑلیا، پولیس کے حوالے،مقدمہ درج ،بجلی چوری پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا لائن لاسسز کو کم کرنا اور بل ادا کرنے والے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنا اولین فرض ہے ، ایس ای غلام علی تونیو کی گفتگو سپرینٹنڈنگ انجنیئر سیپکو گھوٹکی غلام علی تونیو نے ایس ڈی او روہڑی سجاد میمن ،لائن سپرینٹنڈنٹ عرفان احمد قاضی ،باقر شاہ ، ولید علوی و دیگر کے ہمراہ روہڑی ۔کے علاقے میمن محلہ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک پرائیویٹ ٹیکنیشن ضیاء قریشی کو ایک شخص مظفرعلی میمن کا چوری کا کنیکشن لگاتے ہوئے۔پکڑلیا اور بعد ازاں دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا روہڑی پولیس نے سیپکو حکام کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے اس موقع پر ایس ای گھوٹکی غلام علی تونیو اور ایس ڈی او روہڑی سجاد احمد میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجنیئر اعجاز احمد چنہ کی خصوصی ہدایات پر گھوٹکی سرکل میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جارہاہے اوریہ کاروائی بھی اسی آپریشن کا حصہ تھی ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جارہاہے ایس ای غلام علی تونیو نے بتایا کہ گھوٹکی سرکل کے لائن لاسسز میں کمی لائی جارہی ہےایس ای غلام علی تونیو نے کہا کہ ںجلی چوری روکنے اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ملازمین بھرپور ساتھ دے رہےہیں اور اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی یقینی بنایا جارہا ہے.
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]