November 18, 2026

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے خوشاب نے غیر قانونی

IMG-20260429-WA0251

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے خوشاب نے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں اور اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔تمام بس اسٹینڈ مالکان کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اڈوں سے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہ دیں، بصورتِ دیگر متعلقہ بس اسٹینڈز کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلے میں کی گئی کارروائی کی تفصیلات درج ذیل ہیں آج گاڑیاں: 51گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اس کاروائی کے دوران11 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں متعدد گاڑیوں کو 55,000 روپے روپے جُرمانے عائد کیے گئےیہ اقدامات عوامی جان و مال کے تحفظ اور ٹرانسپورٹ نظام کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کاروائیاں جاری رہیں گی ۔