سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے میونسپل افسران کو واجبات کی بروقت وصولی
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے میونسپل افسران کو واجبات کی بروقت وصولی اور ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ریکوری اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں آمدن، اخراجات، ریکوری اور ای بز پورٹل پر موصول درخواستوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔