ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں غریب محنت کش کے گھر میں گھس کر مسلح افراد کا مبینہ تشدد، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا،جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس تھانہ فقیروالی کی حدود نواحی گاؤں 98 سکس آر میں مبینہ طور پر مسلح افراد نے ایک غریب محنت کش کے گھر میں داخل ہو کر اہلِ خانہ پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی پولیس نے مدعی کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ تفتیشی ٹیم شواہد اور بیانات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی آگے بڑھا رہی ہے متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہ سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]